حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد ، كلاهما عن ابي احمد ، قال ابو بكر: حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي، حدثنا سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إن إبراهيم حرم مكة، وإني حرمت المدينة ما بين لابتيها، لا يقطع عضاهها، ولا يصاد صيدها ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ ابراہیم علیہ السلام نے حرم مقرر کیا مکہ کا اور میں حرم مقرر کرتا ہوں مدینہ کا دونوں کالے پتھر والے میدانوں کے بیچ میں (یعنی جو مدینہ کے دونوں طرف واقع ہیں) کوئی کانٹے دار درخت نہ کاٹا جائے اور نہ کوئی جانور شکار کیا جائے۔“