وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، والحسن الحلواني ، قالا: حدثنا ابو اسامة ، عن مساور الوراق ، قال: حدثني، وفي رواية الحلواني، قال: سمعت جعفر بن عمرو بن حريث ، عن ابيه ، قال: كاني انظر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر، وعليه عمامة سوداء قد ارخى طرفيها بين كتفيه "، ولم يقل ابو بكر: على المنبر.
سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ میں گویا دیکھ رہا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر کے اوپر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر سیاہ عمامہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کناروں کو اپنے شانوں کے بیچ میں لٹکا دیا ہے اور ابوبکر کی روایت میں منبر کا ذکر نہیں ہے۔