حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي ، ويحيى بن يحيى ، وقتيبة بن سعيد ، اما القعنبي، فقال: قرات على مالك بن انس ، واما قتيبة، فقال حدثنا مالك، وقال يحيى، واللفظ له، قلت لمالك: احدثك ابن شهاب ، عن انس بن مالك : ان النبي صلى الله عليه وسلم " دخل مكة عام الفتح وعلى راسه مغفر، فلما نزعه جاءه رجل، فقال: ابن خطل متعلق باستار الكعبة، فقال: اقتلوه "، فقال مالك: نعم.
یحییٰ نے یہ لفظ بیان کئیے کہ میں نے مالک سے پوچھا کہ ابن شہاب نے انس سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر خود تھا، جس سال مکہ فتح ہوا، پھر جب خود اتارا ایک شخص نے آ کر کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں میں لٹکا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو مار ڈالو۔ مالک کہ ہاں مجھ سے روایت بیان کی ہے۔