حدثنا محمد بن مهران الرازي ، وابن ابي عمر ، وعبد بن حميد ، جميعا عن عبد الرزاق ، قال ابن مهران: حدثنا عبد الرزاق، عن معمر ، عن الزهري ، عن علي بن حسين ، عن عمرو بن عثمان ، عن اسامة بن زيد ، قلت: يا رسول الله، اين تنزل غدا؟ وذلك في حجته حين دنونا من مكة فقال: " وهل ترك لنا عقيل منزلا ".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کل آپ کہاں اتریں گے؟ اور یہ بات حج کے دنوں کی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقیل نے ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا ہی نہیں۔“