حدثني هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو ، عن ابن شهاب ، عن حميد بن عبد الرحمن ، عن ابي هريرة . ح وحدثني حرملة بن يحيى التجيبي ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، ان ابن شهاب ، اخبره، عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف ، عن ابي هريرة ، قال: " بعثني ابو بكر الصديق في الحجة التي امره عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم قبل حجة الوداع في رهط يؤذنون في الناس يوم النحر: " لا يحج بعد العام مشرك، ولا يطوف بالبيت عريان "، قال ابن شهاب: فكان حميد بن عبد الرحمن، يقول: يوم النحر، يوم الحج الاكبر من اجل حديث ابي هريرة.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج میں روانہ فرمایا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو امیر کیا حجتہ الوداع کے قبل اور مجھے روانہ کیا اس جماعت میں کہ جو پکارتے تھے نحر کے دن کہ اس سال کے بعد اب کوئی مشرک حج کو نہ آئے اور نہ کوئی بیت اللہ کا ننگا ہو کر طواف کرے۔ (جیسے مشرک لوگ ایام جاہلیت میں کرتے تھے) ابن شہاب زہری نے کہا کہ عبدالرحمٰن کے فرزند حمید یہی کہتے تھے کہ حج اکبر کا دن وہی نحر کا دن ہے۔ اسی ابوہریرہ کی حدیث کے سبب سے۔