حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابو اسامة ، عن سفيان ، عن محمد بن عقبة ، عن كريب ، عن ابن عباس ، قال: رفعت امراة صبيا لها، فقالت: يا رسول الله، الهذا حج؟ قال: " نعم، ولك اجر ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے بچے کو اٹھایا اور کہا کہ اے اللہ کے رسول! کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور تیرے لیے اس کا اجر بھی۔“