حدثني ابو الطاهر ، اخبرنا عبد الله بن وهب ، عن مخرمة . ح وحدثني هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني مخرمة بن بكير ، عن ابيه ، قال: سمعت نافعا مولى ابن عمر، يقول: سمعت عبد الله بن ابي بكر بن ابي قحافة ، يحدث عبد الله بن عمر، عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم انها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لولا ان قومك حديثو عهد بجاهلية، او قال: بكفر، لانفقت كنز الكعبة في سبيل الله، ولجعلت بابها بالارض، ولادخلت فيها من الحجر ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کہ اگر تمہاری قوم نئی نئی جاہلیت کو نہ چھوڑی ہوتی یا کفر کو تو میں کعبہ کا خزانہ اللہ کی راہ میں صرف کر دیتا۔ (یعنی جہاد میں) اور اس میں دروازے زمین کے برابر بناتا اور حطیم کو کعبہ میں ملا دیتا۔“