حدثني الحكم بن موسى ، حدثني يحيى بن حمزة ، عن الاوزاعي ، لعله قال: عن يحيى بن ابي كثير ، عن محمد بن إبراهيم التيمي ، عن ابي سلمة ، عن عائشة : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اراد من صفية بعض ما يريد الرجل من اهله، فقالوا: إنها حائض يا رسول الله، قال: " وإنها لحابستنا "، فقالوا: يا رسول الله، إنها قد زارت يوم النحر، قال: " فلتنفر معكم ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ ارادہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہ سے ہوا جو مرد کو اپنی بی بی سے ہوتا ہے تو عرض ہوئی کہ وہ حائضہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ہم کو روکنا چاہتی ہے۔“ عرض کہ وہ نحر کے دن طواف افاضہ کر چکی ہیں تب فرمایا: ”تمہارے ساتھ کوچ کریں۔“