حدثنا سعيد بن منصور ، وابو بكر بن ابي شيبة ، واللفظ لسعيد، قالا: حدثنا سفيان ، عن ابن طاوس ، عن ابيه ، عن ابن عباس ، قال: " امر الناس ان يكون آخر عهدهم بالبيت إلا انه خفف، عن المراة الحائض ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ لوگوں کو حکم ہوا ہے کہ آخر میں بیت اللہ کے پاس سے ہو کر جائیں (یعنی طواف کر کے) اور حائضہ پر تخفیف ہو گئی (یعنی طواف وداع کے لیے)۔