وحدثناه يحيى بن يحيى ، وابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن حجر ، قال يحيى: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ابي التياح ، عن موسى بن سلمة ، عن ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث بثمان عشرة بدنة مع رجل، ثم ذكر بمثل حديث عبد الوارث، ولم يذكر اول الحديث.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹون کے روانہ کرنے کا مضمون ہے مگر اس میں اٹھارہ اونٹ مذکور ہے اور باقی مضمون وہی ہے اور اول کا قصہ سنان وغیرہ کا اس میں نہیں ہے۔