وحدثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب ، حدثنا افلح ، عن القاسم ، عن عائشة ، قالت: " فتلت قلائد بدن رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي، ثم اشعرها وقلدها، ثم بعث بها إلى البيت واقام بالمدينة، فما حرم عليه شيء كان له حلا ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں اپنے ہاتھوں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کے ہار بٹا کرتی تھی پھر آپ ان کے کوہانوں کو چیرا لگاتے پھر ہار ڈالتے اور بیت اللہ کی طرف بھیجتے پھر آپ خود مدینہ میں قیام کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی چیز جو پہلے حلال تھی حرام نہ ہوتی۔