وحدثنا يحيى بن يحيى ، ومحمد بن رمح ، قال: اخبرنا الليث . ح وحدثنا قتيبة ، حدثنا ليث ، عن ابن شهاب ، عن عروة بن الزبير ، وعمرة بنت عبد الرحمن ، ان عائشة ، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يهدي من المدينة، فافتل قلائد هديه، ثم لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم "،
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے قربانی روانہ کر دیتے تھے اور میں ان کے گلوں کے ہار بٹ دیا کرتی تھی پھر وہ کسی چیز سے پرہیز نہیں کیا کرتے تھے جیسے محرم پرہیز کیا کرتا ہے۔