وحدثني محمد بن حاتم ، حدثنا محمد بن بكر ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرنا ابو الزبير ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يحدث، عن حجة النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " فامرنا إذا احللنا ان نهدي ويجتمع النفر منا في الهدية "، وذلك حين امرهم ان يحلوا من حجهم في هذا الحديث.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کو، تو کہا کہ حکم کیا ہم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب ہم احرام کھول ڈالیں تو قربانی کر لیں اور چند آدمی ہم میں سے ایک ایک قربانی میں شریک ہو جائیں اور یہ جب ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع میں احرام حج کا عمرہ کروا کے کھلوا دیا تھا۔