حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا ابو خيثمة ، عن عبد الكريم ، عن مجاهد ، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ، عن علي ، قال: " امرني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اقوم على بدنه، وان اتصدق بلحمها، وجلودها، واجلتها، وان لا اعطي الجزار منها، قال: نحن نعطيه من عندنا "،
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں پر کھڑا رہوں اور ان کا گوشت اور کھالیں اور جھولیں خیرات کر دوں اور قصاب کی مزدوری اس میں نہ دوں اور فرمایا: ”کہ مزدوری قصاب کی ہم اپنے پاس سے دیں گے۔“