حدثنا عبد بن حميد ، اخبرنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن سالم : ان ابا بكر، وعمر، وابن عمر: كانوا ينزلون الابطح، قال الزهري ، واخبرني عروة ، عن عائشة : انها لم تكن تفعل ذلك، وقالت: " إنما نزله رسول الله صلى الله عليه وسلم لانه كان منزلا اسمح لخروجه ".
سالم نے کہا کہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما اور ابن عمر رضی اللہ عنہما ابطح میں اترے تھے۔ زہری نے کہا کہ مجھے عروہ نے خبر دی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کہ وہ نہیں وہاں اترتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو وہاں اترتے تھے تو اس لیے کہ وہاں سے روانہ ہو جانا مکہ سے آسان تھا۔