وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، قال ابو بكر : حدثنا ابن عيينة ، عن الزهري ، عن عيسى بن طلحة ، عن عبد الله بن عمرو ، قال: اتى النبي رجل فقال: حلقت قبل ان اذبح، قال: " فاذبح ولا حرج "، قال: ذبحت قبل ان ارمي، قال: " ارم ولا حرج "،
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا کہ میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کر کوئی حرج نہیں ہے۔“ کہا کہ میں نے رمی سے پہلے قربانی کر لی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمی کر اور کوئی حرج نہیں۔“