وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن نمير ، وابو كريب ، قالوا: اخبرنا حفص بن غياث ، عن هشام ، بهذا الإسناد، اما ابو بكر، فقال في روايته للحلاق: " ها واشار بيده إلى الجانب الايمن هكذا فقسم شعره بين من يليه "، قال: " ثم اشار إلى الحلاق وإلى الجانب الايسر فحلقه، فاعطاه ام سليم "، واما في رواية ابي كريب، قال: " فبدا بالشق الايمن فوزعه الشعرة والشعرتين بين الناس "، ثم قال: " بالايسر فصنع به مثل ذلك "، ثم قال: " ها هنا ابو طلحة "، فدفعه إلى ابي طلحة.
روایت کی ہم سے ابوبکر بن ابوشیبہ اور ابن نمیر اور ابوکریب نے، تینوں نے کہا کہ روایت کہ ہم سے حفص بن غیاث نے۔ انہوں نے ہشام سے اسی اسناد سے اب سنو کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی روایت میں کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ فرمایا حجام سے ”یہاں۔“ اور اشارہ کیا اپنے ہاتھ سے داہنی طرف اس طرح اور بانٹ دیے بال اپنے ان لوگوں کو جو قریب تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ کہا راوی نے اشارہ کیا حجام کو بائیں طرف کے سر کا تو اس طرف کے بال مونڈے تو ام سلیم کو عطا فرماے اور ابوکریب کی روایت میں ہے کہ داہنی طرف سے شروع کیا اور ایک ایک دو دو بال بانٹ دیے لوگوں کو پھر بائیں طرف اشارہ کیا اور ان کو بھی ایسا ہی کیا یعنی منڈانا پھر فرمایا کہ ”یہاں ابوطلحہ ہیں۔“ سو ان کو دے دیا۔