حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا حفص بن غياث ، عن هشام ، عن محمد بن سيرين ، عن انس بن مالك ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتى منى، فاتى الجمرة فرماها، ثم اتى منزله بمنى ونحر، ثم قال للحلاق: " خذ واشار إلى جانبه الايمن، ثم الايسر، ثم جعل يعطيه الناس "،
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب منیٰ میں آئے تو پہلے جمرہ عقبہ پر گئے اور کنکریاں ماریں، پھر اپنے فرودگاہ میں تشریف لائے۔ منیٰ میں اترے قربانی کی پھر حجام سے کہا کہ ”لو۔“ اور اشارہ کیا داہنی طرف میں سر کے اور پھر بائیں پھر لوگوں کو دینے شروع کیے۔ (یعنی موئے مبارک اپنے)۔