كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، وابن نمير ، وابو كريب ، جميعا عن ابن فضيل، قال زهير: حدثنا محمد بن فضيل ، حدثنا عمارة ، عن ابي زرعة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اللهم اغفر للمحلقين "، قالوا: يا رسول الله، وللمقصرين، قال: " اللهم اغفر للمحلقين "، قالوا: يا رسول الله، وللمقصرين، قال: " اللهم اغفر للمحلقين "، قالوا: يا رسول الله، وللمقصرين، قال: " وللمقصرين "،

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» یا اللہ! بخشش کر سر منڈانے والوں کی۔ پھر عرض کی کہ کتروانے والوں کی یا رسول اللہ! پھر فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» یا اللہ! بخشش کر سر منڈانے والوں کی۔ پھر عرض کی یہ یا رسول اللہ کتروانے والوں کی بھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» یا اللہ بخشش کر منڈانے والوں کی۔ پھر لوگوں نے عرض کی کہ کتروانے والوں کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَلِلْمُقَصِّرِينَ» اور کترنے والوں کی بھی۔

صحيح مسلم # 3148
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp