حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعلي بن خشرم، جميعا عن عيسى بن يونس ، قال ابن خشرم ، اخبرنا عيسى ، عن ابن جريج ، اخبرني ابو الزبير ، انه سمع جابرا ، يقول: رايت النبي صلى الله عليه وسلم يرمي على راحلته يوم النحر، ويقول: لتاخذوا مناسككم، فإني لا ادري لعلي لا احج بعد حجتي هذه ".
ابوالزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ وہ جمرہ عقبہ کو کنکر مارتے تھے اپنی اونٹنی پر سے قربانی کے دن اور فرماتے تھے: ”سیکھ لو مجھ سے مناسک اپنے حج کے اس لیے کہ میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد حج کروں۔“