وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن نمير ، حدثنا إسماعيل بن ابي خالد ، عن ابي إسحاق ، قال: قال سعيد بن جبير : افضنا مع ابن عمر حتى اتينا جمعا، فصلى بنا المغرب والعشاء بإقامة واحدة "، ثم انصرف فقال: هكذا صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا المكان ".
سعید نے کہا کہ ہم لوٹے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ اور آئے مزدلفہ میں اور وہاں مغرب اور عشاء ایک تکبیر سے پڑھی اور کہا کہ اسی طرح ہمارے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں نماز پڑھی تھی۔