وحدثنا وحدثنا ابو الربيع الزهراني ، وقتيبة بن سعيد ، جميعا عن حماد بن زيد ، قال ابو الربيع: حدثنا حماد ، حدثنا هشام ، عن ابيه ، قال سئل اسامة، وانا شاهد، او قال: سالت اسامة بن زيد ، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم اردفه من عرفات، قلت: كيف كان يسير رسول الله صلى الله عليه وسلم حين افاض من عرفة؟ قال: " كان يسير العنق، فإذا وجد فجوة نص ".
ہشام نے اپنے باپ سے روایت کی کہ ان کے سامنے کسی نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا یا انہوں نے خود پوچھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنی اونٹنی پر سوار کر لیا تھا عرفات سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر چلتے تھے؟ یعنی اونٹنی کو کس چال سے لیے جاتے تھے۔ تو انہوں نے کہا کہ میٹھی چال چلاتے تھے پھر جب ذرا کھلی جگہ پاتے یعنی جہاں بھیڑ کم ہوتی تو اس جگہ ذرا تیز کر دیتے۔