وحدثنا سريج بن يونس ، حدثنا هشيم ، اخبرنا حصين ، عن كثير بن مدرك الاشجعي ، عن عبد الرحمن بن يزيد ، ان عبد الله لبى حين افاض من جمع، فقيل اعرابي: هذا، فقال عبد الله: انسي الناس ام ضلوا، سمعت الذي انزلت عليه سورة البقرة، يقول في هذا المكان: " لبيك اللهم لبيك "،
عبدالرحمٰن نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے لبیک پکاری جب مزدلفہ سے لوٹے تو لوگوں نے کہا کہ شاید یہ کوئی گاؤں کا آدمی ہے (یعنی جو اب لبیک پکارتا ہے) تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا لوگ بھول گئے (یعنی سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی) یا گمراہ ہو گئے میں نے خود سنا ہے ان سے جن پر سورہ بقرہ نازل ہوئی ہے کہ وہ اس جگہ میں لبیک پکارتے تھے۔