وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو الاحوص ، عن حصين ، عن كثير بن مدرك ، عن عبد الرحمن بن يزيد ، قال: قال عبد الله ، ونحن بجمع: سمعت الذي انزلت عليه سورة البقرة، يقول في هذا المقام: " لبيك اللهم لبيك ".
عبدالرحمٰن نے کہا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہم سے مزدلفہ میں کہتے تھے کہ میں نے سنا ہے ان کو جن پر سورہ بقرہ نازل ہوئی ہے کہ وہ اس مقام میں لبیک پکارتے تھے۔