وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، وزهير بن حرب ، جميعا عن وكيع ، قال ابو بكر : حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن إبراهيم بن عبد الاعلى ، عن سويد بن غفلة ، قال: رايت عمر : قبل الحجر والتزمه، وقال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بك حفيا "،
سوید نے کہا کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے بوسہ لیا حجر اسود کا اور لپٹ گئے اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ بہت تجھے چاہتے تھے۔