وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، وعمرو . ح وحدثني هارون بن سعيد الايلي ، حدثني ابن وهب ، اخبرني عمرو ، عن ابن شهاب ، عن سالم ، ان اباه ، حدثه، قال: قبل عمر بن الخطاب ، الحجر، ثم قال: " ام والله لقد علمت انك حجر، ولولا اني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقبلك ما قبلتك "، زاد هارون في روايته: قال عمرو، وحدثني بمثلها زيد بن اسلم، عن ابيه اسلم.
سالم کے باپ نے روایت کی ہے کہ بوسہ دیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کی قسم آگاہ ہو کہ میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھا ہوتا کہ وہ تجھے بوسہ دیتے تھے تو کبھی بوسہ نہ دیتا۔ ہارون نے اپنی روایت میں یہ کہا کہ اسی کی مثل مجھ سے روایت کی زید بن اسلم نے اپنے باپ اسلم سے۔