وحدثنا محمد بن المثنى ، وزهير بن حرب ، وعبيد الله بن سعيد ، جميعا عن يحيى القطان ، قال ابن المثنى: حدثنا يحيى، عن عبيد الله ، حدثني نافع ، عن ابن عمر ، قال: " ما تركت استلام هذين الركنين اليماني، والحجر، مذ رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمهما في شدة ولا رخاء ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا حجر اسود اور رکن یمانی کو استلام کرتے ہوئے جب سے میں نے نہیں چھوڑا نہ سختی میں نہ آرام میں (یعنی کتنی ہی بھیڑ بھاڑ ہو میں استلام نہیں چھوڑتا)۔