وحدثني ابو الطاهر، وحرملة ، قال ابو الطاهر : اخبرنا عبد الله بن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، عن سالم ، عن ابيه ، قال: " لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلم من اركان البيت، إلا الركن الاسود، والذي يليه من نحو دور الجمحيين ".
سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے چاروں کونوں میں سے رکن اسود اور اس کے پاس والے کونے کو جو بنی جمح کے مکانوں کی طرف ہے، استلام کرتے تھے۔