كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل

حدثنا محمد بن إسحاق المسيبي ، حدثني انس يعني ابن عياض ، عن موسى بن عقبة ، عن نافع ، ان عبد الله ، اخبره: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: " استقبل فرضتي الجبل، الذي بينه وبين الجبل الطويل نحو الكعبة، يجعل المسجد الذي بني، ثم يسار المسجد الذي بطرف الاكمة، ومصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم اسفل منه على الاكمة السوداء، يدع من الاكمة عشرة اذرع او نحوها، ثم يصلي مستقبل الفرضتين من الجبل الطويل، الذي بينك وبين الكعبة ".

‏‏‏‏ نافع کو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ کیا طرف دونوں ٹیلوں کے اس پہاڑ کے جو پہاڑ ان کے اور کعبہ کے بیچ میں تھا اور اس مسجد کو جو وہاں بنی ہے بائیں طرف کر دیتے ہیں، اس مسجد کے جو کنارے پر ہے ٹیلہ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ اس کالے ٹیلے کے نیچے ہے، اس کالے ٹیلے سے دس ہاتھ چھوڑ کر یا اس سے کچھ کم و بیش پھر نماز پڑھتے تھے منہ کیے ہوئے دونوں ٹیلوں کی طرف اس لمبے پہاڑ کے جو تیرے اور کعبہ کے بیچ میں ہے اللہ رحمت اور سلام بھیجے ان پر۔

صحيح مسلم # 3047
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp