وحدثنا سعيد بن منصور ، وعمرو الناقد ، وزهير بن حرب جميعا، عن ابن عيينة ، قال سعيد: حدثنا سفيان بن عيينة، حدثني الزهري ، عن حنظلة الاسلمي ، قال: سمعت ابا هريرة رضي الله عنه يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " والذي نفسي بيده، ليهلن ابن مريم بفج الروحاء حاجا او معتمرا او ليثنينهما "،
حنظلہ جو قبیلہ بنی اسلم سے ہیں انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قسم ہے اس پروردگار کی کہ میری جان اس کے ہاتھ میں ہے کہ البتہ بلاشک و شبہ عیسیٰ علیہ السلام فرزند مریم کے روحاء کی گھاٹی میں جو کہ مکہ مدینہ کے بیچ میں ہے لبیک پکاریں گے حج کی یا عمرہ کی یا قران کریں گے اور دونوں کی لبیک پکاریں گے، ایک ہی ساتھ۔“