وحدثني احمد بن سعيد الدارمي ، حدثنا احمد بن إسحاق ، حدثنا همام بن يحيى ، عن قتادة ، عن ابي حسان ، قال: قيل لابن عباس : " إن هذا الامر قد تفشغ بالناس، من طاف بالبيت فقد حل الطواف عمرة "، فقال: " سنة نبيكم صلى الله عليه وسلم، وإن رغمتم ".
قتادہ سے روایت ہے کہ ابوحسان نے کہا کہ کسی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ یہ مسئلہ ایسا ہے کہ لوگوں میں بہت پھیل گیا ہے کہ جو طواف کرے بیت اللہ کا وہ حلال ہو گیا اور اس کو عمرہ کر ڈالے (یعنی اگرچہ احرام حج کا ہو) تو انہوں نے فرمایا کہ یہ سنت تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے اگرچہ تمہاری ناک میں خاک بھرے۔