حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن عبيد الله ، قال: اخبرني نافع ، عن ابن عمر ، عن حفصة رضي الله عنهم، قالت: قلت للنبي صلى الله عليه وسلم: ما شان الناس حلوا ولم تحل من عمرتك؟، قال: " إني قلدت هديي، ولبدت راسي، فلا احل حتى احل من الحج "،
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے وہی مضمون مروی ہے مگر اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں احرام نہ کھولوں گا جب تک حج کا احرام نہ کھولوں۔“ اور کہا مسلم رحمہ اللہ نے کہ روایت کی ہم سے ابوبکر بن ابوشیبہ نے، ان سے ابواسامہ نے، ان سے عبیداللہ نے، ان سے نافع نے، ان سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! اور روایت کی مثل حدیث مالک رحمہ اللہ کے اور اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں احرام نہ کھولوں گا جب تک کہ قربانی ذبح نہ کر لوں۔“