كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل

حدثنا حدثنا قتيبة ، حدثنا جرير ، عن بيان ، عن عبد الرحمن بن ابي الشعثاء ، قال: اتيت إبراهيم النخعي، وإبراهيم التيمي، فقلت " إني اهم ان اجمع العمرة والحج العام "، فقال إبراهيم النخعي : " لكن ابوك لم يكن ليهم بذلك "، قال قتيبة : حدثنا جرير ، عن بيان ، عن إبراهيم التيمي ، عن ابيه ، انه مر بابي ذر رضي الله عنه بالربذة، فذكر له ذلك، فقال: " إنما كانت لنا خاصة دونكم ".

‏‏‏‏ عبدالرحمٰن بن ابی الشعثاء نے کہا کہ آیا میں ابراہیم نخفی اور ابراہیم تیمی کے پاس اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جمع کروں حج اور عمرہ دونوں کو اس سال میں سو ابراہیم نخعی نے کہا کہ تمہارے والد تو کبھی ایسا ارادہ نہ کرتے تھے۔ اور قتیبہ نے کہا کہ روایت کی ہم سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے، ان سے بیان نے، ان سے ابراہیم تیمی نے، ان سے ان کے باپ نے کہ وہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ربذہ کو گئے اور ان سے حج و عمرہ جمع کرنے کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے خاص تھا اور تمہارے واسطے نہیں ہے یعنی صحابہ رضی اللہ عنہم کے سوا اوروں کو روا نہیں۔

صحيح مسلم # 2968
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp