حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن نمير ، قالا: حدثنا سفيان ، عن عمرو ، اخبره عمرو بن اوس ، اخبرني عبد الرحمن بن ابي بكر ، ان النبي صلى الله عليه وسلم: " امره ان يردف عائشة فيعمرها من التنعيم ".
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ان کو کہ اپنے پیچھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بٹھا کر لے جائیں اور تنعیم سے عمرہ لے آئیں۔