حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا ابو عوانة ، عن زيد بن جبير ، قال: سال رجل ابن عمر ما يقتل الرجل من الدواب وهو محرم؟، قال: حدثتني إحدى نسوة النبي صلى الله عليه وسلم، انه كان " يامر بقتل الكلب العقور، والفارة، والعقرب، والحديا، والغراب، والحية، قال: وفي الصلاة ايضا ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بی بی صاحبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”چار چیزیں شریر ہیں کہ قتل کی جاتی ہیں حل و حرم میں چیل اور کوا اور چوہا اور کٹ کھنا کتا۔“ (راوی نے) کہا: میں نے اپنے شیخ قاسم سے پوچھا کہ بھلا فرمائیے سانپ کو، تو انہوں نے کہا: مارا جائے ذلت سے۔