حدثني زهير بن حرب ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن ابن جريج ، اخبرني محمد بن المنكدر ، عن معاذ بن عبد الرحمن بن عثمان التيمي ، عن ابيه ، قال: كنا مع طلحة بن عبيد الله ونحن حرم، فاهدي له طير وطلحة راقد، فمنا من اكل ومنا من تورع، فلما استيقظ طلحة وفق من اكله، وقال: " اكلناه مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ".
عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہم طلحہ کے ساتھ تھے احرام باندھے ہوئے اور ایک پرندہ شکار کا ان کو ہدیہ دیا گیا (یعنی پکا ہوا) سو بعضوں نے ہم میں سے کھایا اور بعض نے پرہیز کیا پھر جب طلحہ سو رہے تھے، جاگے تو ان لوگوں کے موافق ہوئے جنہوں نے کھایا تھا اور کہا انہوں نے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ایسا گوشت کھایا ہے۔