وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو الاحوص . ح وحدثنا قتيبة ، وإسحاق ، عن جرير كلاهما، عن عبد العزيز بن رفيع ، عن عبد الله بن ابي قتادة ، قال: كان ابو قتادة في نفر محرمين وابو قتادة محل، واقتص الحديث، وفيه قال: " هل اشار إليه إنسان منكم او امره بشيء؟ "، قالوا: لا يا رسول الله، قال: " فكلوا ".
سیدنا عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا ابوقتادہ چند محرم لوگوں میں تھے اور وہ احرام باندھے ہوئے نہ تھے اور وہ حدیث بیان کی اور اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آیا اشارہ کیا تم میں سے کسی نے اس کی طرف یا حکم کیا کسی طرح کا؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کھاؤ اس کو۔“