كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل

حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ، اخبرنا يحيى بن حسان ، حدثنا معاوية وهو ابن سلام ، اخبرني يحيى ، اخبرني عبد الله بن ابي قتادة ، ان اباه رضي الله عنه اخبره، انه غزا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم غزوة الحديبية، قال: فاهلوا بعمرة غيري، قال: فاصطدت حمار وحش، فاطعمت اصحابي وهم محرمون، ثم اتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فانباته ان عندنا من لحمه فاضلة، فقال: " كلوه "، وهم محرمون،

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان کے باپ نے خبر دی کہ انہوں نے جہاد کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں تو اور لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھ لیا سوا میرے اور میں نے ایک وحشی گدھا شکار کیا اور اپنے یاروں کو کھلایا اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور ان کو خبر دی کہ ہمارے پاس اس کا گوشت بچا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھاؤ۔ اور وہ لوگ احرام باندھے ہوئے تھے۔

صحيح مسلم # 2857
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp