وحدثناه محمد بن المثنى ، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة . ح وحدثني القاسم بن زكرياء ، حدثنا عبيد الله ، عن شيبان جميعا، عن عثمان بن عبد الله بن موهب بهذا الإسناد في رواية شيبان: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " امنكم احد امره ان يحمل عليها او اشار إليها؟ "، وفي رواية شعبة: قال: " اشرتم او اعنتم او اصدتم "، قال شعبة: لا ادري، قال: اعنتم او اصدتم.
سیدنا عثمان بن عبداللہ سے اسی اسناد سے یہی مضمون مروی ہوا اور شیبان کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی نے اس کے شکار کا حکم کیا کہ اس پر حملہ کیا جائے یا اس کی طرف اشارہ کیا۔“ اور شعبہ کی روایت میں ہے کہ ”تم نے اشارہ کیا یا مدد کی یا تم نے شکار کیا؟“ شعبہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ ”مدد کی فرمایا یا شکار کیا۔“ باقی مضمون وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا۔