وحدثنا يحيى بن يحيى ، وسعيد بن منصور ، وابو الربيع ، وخلف بن هشام ، وقتيبة بن سعيد ، قال يحيى اخبرنا، قال الآخرون: حدثنا حماد بن زيد ، عن منصور ، عن إبراهيم ، عن الاسود ، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: " كاني انظر إلى وبيص الطيب في مفرق رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو محرم "، ولم يقل خلف: وهو محرم، ولكنه قال وذاك طيب إحرامه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: گویا میں ابھی دیکھ رہی ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں چمک خوشبو کی اور وہ احرام باندھے ہوئے تھے اور خلف جو راوی ہیں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ احرام باندھے ہوئے تھے مگر یہ کہ وہ خوشبو تھی ان کے احرام کی (یعنی جو احرام کے قبل لگائی تھی)۔