وحدثني محمد بن حاتم ، وعبد بن حميد ، قال عبد: اخبرنا، قال ابن حاتم، حدثنا محمد بن بكر ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني عمر بن عبد الله بن عروة ، انه سمع عروة ، والقاسم يخبران، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: " طيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي بذريرة في حجة الوداع للحل والإحرام ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھوں سے خوشبو لگائی ذریرہ سے (اور وہ ایک قسم کی خوشبو ہے نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ہند سے آتی ہے) حجتہ الودع میں احرام اور حل کے لیے۔