وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، اخبرني سالم بن عبد الله بن عمر ، ان اباه رضي الله عنه، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لليلة القدر: " إن ناسا منكم قد اروا انها في السبع الاول، واري ناس منكم انها في السبع الغوابر، فالتمسوها في العشر الغوابر ".
سالم نے اپنے باپ سے سنا کہ انہوں نے کہا: سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”چند لوگوں نے تم میں سے شب قدر کو سات تاریخوں میں اول کی دیکھا ہے یعنی خواب میں اور چند لوگوں نے سات تاریخوں میں آخر کی دیکھا ہے۔ سو تم آخر کی دس تاریخوں میں تلاش کرو۔“