وحدثني عبد الله بن محمد بن اسماء الضبعي ، حدثنا مهدي وهو ابن ميمون ، حدثنا غيلان بن جرير ، عن مطرف ، عن عمران بن حصين رضي الله عنهما، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال له او قال لرجل وهو يسمع: " يا فلان اصمت من سرة هذا الشهر؟ "، قال: لا، قال: " فإذا افطرت فصم يومين ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اور کسی سے فرمایا اور یہ سنتے تھے غرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! تم نے اس ماہ کے بیچ میں روزے رکھے؟۔“ انہوں نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جب تم افطار کرو تو دو روز اور روزہ رکھو۔“