حدثني القاسم بن زكرياء ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن شيبان ، عن يحيى ، عن محمد بن عبد الرحمن مولى بني زهرة، عن ابي سلمة ، قال: واحسبني قد سمعته انا من ابي سلمة، عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اقرا القرآن في كل شهر "، قال: قلت: إني اجد قوة، قال: " فاقراه في عشرين ليلة "، قال: قلت: إني اجد قوة، قال " فاقراه في سبع ولا تزد على ذلك ".
ابوسلمہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن ختم کرو ہر ماہ میں ایک بار۔“ میں نے کہا: مجھ میں اور قوت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ختم کرو بیس دن میں۔“ میں نے کہا اور قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ختم کرو سات دن میں اور اس سے زیادہ قرأت نہ کرو۔“