وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا عيسى بن يونس ، حدثنا الاعمش ، عن مسلم البطين ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس رضي الله عنهما، ان امراة اتت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: إن امي ماتت وعليها صوم شهر، فقال: " ارايت لو كان عليها دين اكنت تقضينه؟ "، قالت: نعم، قال: " فدين الله احق بالقضاء ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور اس نے عرض کی: میری ماں مر گئی ہے اور اس پر ایک ماہ کے روزے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ بھلا دیکھ تو اگر اس کا کچھ قرض ہوتا تو تو ادا کرتی؟۔“ اس نے عرض کی کہ ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ تعالیٰ کا قرض سب سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے۔“