حدثنا حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا بكر يعني ابن مضر ، عن عمرو بن الحارث ، عن بكير ، عن يزيد مولى سلمة، عن سلمة بن الاكوع رضي الله عنه، قال: " لما نزلت هذه الآية وعلى الذين يطيقونه فدية طعام مسكين سورة البقرة آية 184 كان من اراد ان يفطر ويفتدي، حتى نزلت الآية التي بعدها فنسختها ".
سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ نے کہا: جب یہ آیت اتری «وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ» (۲:البقرة:۱۸۴) یعنی ”جن لوگوں کو طاقت ہے روزے کی۔ وہ فدیہ دیں ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا۔“ تو جو چاہتا تھا افطار کرتا تھا رمضان میں اور فدیہ دے دیتا تھا اور یہی حکم رہا یہاں تک کہ اس کے بعد والی آیت اتری اور اس نے آیت کو منسوخ کر دیا یعنی اب روزہ ضروری رکھنا ہوا طاقت والے کو اور فدیہ دینا درست نہیں۔