وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن ابن عون ، عن زياد بن جبير ، قال: جاء رجل إلى ابن عمر رضي الله عنهما، فقال: إني نذرت ان اصوم يوما، فوافق يوم اضحى او فطر، فقال ابن عمر رضي الله عنهما: " امر الله تعالى بوفاء النذر، ونهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صوم هذا اليوم "..
زیاد بن جبیر نے کہا: ایک شخص آیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس اور کہا: میں نے نذر کی ہے کہ ایک دن روزہ رکھوں اور وہ دن موافق ہوا عیدالضحیٰ یا عیدالفطر کے تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ پاک نذر پورا کرنے کا حکم فرماتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس دن کے روزہ رکھنے سے منع فرماتے ہیں۔