حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا جرير ، عن عبد الملك وهو ابن عمير ، عن قزعة ، عن ابي سعيد رضي الله عنه، قال: سمعت منه حديثا فاعجبني، فقلت له: آنت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فاقول على رسول الله صلى الله عليه وسلم ما لم اسمع، قال: سمعته يقول: " لا يصلح الصيام في يومين: يوم الاضحى، ويوم الفطر من رمضان ".
قزعہ نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: سنا میں نے ان سے ایک حدیث کو کہ مجھے بہت پسند آئی اور میں نے کہا ان سے کہ کیا تم نے سنا ہے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ایسی بات کہوں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی اور جو میں نے نہیں سنی،کہا انہوں نے کہ سنا میں نے ان کو کہ فرماتے تھے: ”روزہ درست نہیں، ان دو دن میں ایک عیدالضحیٰ میں اور دوسرے عیدالفطر میں رمضان کی۔“