كِتَاب الصِّيَامِ روزوں کے احکام و مسائل

وحدثناه يحيى بن يحيى ، حدثنا ابو معشر العطار ، عن خالد بن ذكوان ، قال: سالت الربيع بنت معوذ عن صوم عاشوراء، قالت: " بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم رسله في قرى الانصار "، فذكر بمثل حديث بشر، غير انه قال: " ونصنع لهم اللعبة من العهن، فنذهب به معنا، فإذا سالونا الطعام، اعطيناهم اللعبة تلهيهم، حتى يتموا صومهم ".

‏‏‏‏ خالد بن ذکوان نے پوچھا ربیع، بنت معوذ بن عفراء سے عاشورے کے روزے کو تو انہوں نے کہا: کہلا بھیجا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے گاؤں میں اور ذکر کی حدیث مانند بشر کی مگر اس میں اتنا کہا کہ بنا دیتے تھے ہم لڑکوں کے لیے کھلونا اون سے یعنی پشم سے اور ان کو اپنے ساتھ لے جاتے تھے پھر جب وہ کھانا مانگتے تو ہم وہی کھانا ان کو دے دیتے تھے اور وہ ان کو غافل کر دیتا تھا یہاں تک کہ وہ اپنا روزہ پورا کر لیتے تھے۔

صحيح مسلم # 2670
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp