حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد جميعا، عن سفيان ، قال ابو بكر: حدثنا ابن عيينة، عن عبيد الله بن ابي يزيد ، سمع ابن عباس رضي الله عنهما وسئل عن صيام يوم عاشوراء؟، فقال " ما علمت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم صام يوما، يطلب فضله على الايام إلا هذا اليوم، ولا شهرا إلا هذا الشهر "، يعني: رمضان،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا عاشورے کا تو انہوں نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہو کسی دن کا اور دنوں میں سے اسی دن کی بزرگی ڈھونڈنے کو سوا اس دن کے اور کسی ماہ کا سوا ماہ رمضان کے (یعنی دونوں میں عاشورے اور مہینوں میں رمضان کو بزرگ جانتے ہیں)۔